لائیو:عمران خان کی کارکنوں کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت، پولیس کی شیلنگ
لائیو:عمران خان کی کارکنوں کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت، پولیس کی شیلنگ
تحریک انصاف کی ریلی کو روکنے کے لیے لاہور میں پولیس زمان پارک کے علاقے کو چاروں طرف سے کنٹینر لگا کر سیل کر رکھا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بدھ کے روز انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ اس ریلی کو عدلیہ بچاؤ ریلی کابھی نام دیا گیا۔
جیسے ہی کارکنان مقررہ وقت پر زمان پارک پہنچنا شروع ہوئے پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کارکنوں کو جمع ہونے سے روکدیا۔
مال روڑ سے زمان پارک کی طرف جانے والے راستے پر پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن، آنسو گیس اور لاٹھیچارج کیا گیا۔
پولیس کے ساتھ جھڑپ میں درجنوں کارکنوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان تو عدالت آنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ زمان پارک کے باہر کرفیو جیسیصورتحال ہے۔‘
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ سکیورٹی کی درخواست تین روز پہلے دائرکی مگر ابھی تک سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی۔‘
شبلی فراز نے بتایا کہ ’آج اعتراض بھی ختم کر دیا مگر آج بھی سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی۔‘
تحریک انصاف کی تمام درخواستیں آج سماعت کے لیے مقرر نہ ہوسکیں
ایڈیشنل رجسٹرار کے مطابق ’عدالتی وقت ختم ہونے پر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئیں۔‘
زمان پارک میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس کی جانب سے ایک بار پھر شیلنگ شروع ہو گئی ہے۔ شیلنگ کارکنان کی جنابسے کنٹینر ہٹانے اور رکاوٹیں توڑنے پر شروع ہوئی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ’کارکن کسی قسم کے انتشار کا حصہ نہ بنیں تاکہ اِنہیں الیکشن سے بھاگنے کاموقع نہ ملے۔‘
بدھ کو لاہور سے ویڈیو خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’الیکشن سے بھاگنے کے لیے اس قسم کے حربے استعمال کیے جا رہےہیں۔‘
’میں اپنے ججز سے کہتا ہوں کہ ’قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ آپ ملک کی خاطر تقسیم نہ ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’آپ کوئی ایسی چیز نہ کریں جس سے آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کمزور ہو۔‘
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’میں وکلا کمیونٹی سے کہتا ہوں کہ آپ قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہوں۔ آپ کھڑے نہیں ہوں گے توملک میں جنگل کا قانون آجائے گا

Comments
Post a Comment