حج کا ٹکٹ ، عازمین کے لئے بڑی خبر آگئ
کراچی : قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کرتے ہوئے پرائیوٹ حجکیلئے کرایہ 1180 ڈالر مقررکردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا۔
قومی ایئرلائن 21 مئی سے 2 اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی ، قومی ایئرلائن نے پرائیوٹ حج کیلئے کرایہ 1180ڈالر مقررکردیا۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ 910 سے 1220ڈالر کرائے مقرر کئے گئے ہیں تاہم سرکاری حج کےتحت جانیوالے عازمین کے کرایوں کااعلان وزارت مذہبی امور کرے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ممکنہ طور پر 38ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی ، پی آئی اے حج فلائٹ آپریشنکیلئے بوئنگ777اور ایئربس320 استعمال کرے گی

Comments
Post a Comment